ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے اپنی سالانہ فہرست جاری جاری کردی
پاسپورٹس کی طاقت کا معیار بغیر ویزہ، ای ویزہ یا ویزہ آن ارائیول کو قرار دیا گیا ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت سے مستفید ہونے والوں میں پاکستانی پاسپورٹ چوتھے نمبر پر فہرست کے مطابق ایک بار پھر جرمن پاسپورٹ دنیا کا طاقتور ترین قرار پایا، دوسرا نمبر سنگاپور کا ،یورپی ملک سوئیڈن، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، اٹلی، ناروے، برطانیہ جبکہ ایشیائی ملک جاپان مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں افغانستان سرفہرست ، اس کے بعد عراق اور شام کا نمبر آتاہے
بدھ 10 جنوری 2018 22:57
(جاری ہے)
چوتھے نمبر پر آسٹریا، بیلجیئم، لگسمبرگ، نیدرلینڈ، اسپین اور سوئٹزرلینڈ رہے، جن کے شہریوں کو یہ چھوٹ 174 ممالک میں حاصل ہے۔
آئرلینڈ، پرتگال، جنوبی کوریا اور امریکا کے پاسپورٹس رکھنے والے 173 ممالک میں بغیر ویزہ کے جاسکتے ہیں جبکہ کینیڈا کے شہریوں کو یہ چھوٹ 172 ممالک میں ملتی ہے۔بھارت اس فہرست میں 86 ویں نمبر پر ہے جس کا پاسپورٹ رکھنے والے 49 ممالک میں ویزہ فری انٹری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی بات کی جائے تو افغانستان سرفہرست ہے جس کے پاسپورٹ ہولڈر 24 ممالک میں ویزہ فری انٹری کے حقدار ہیں۔اس کے بعد عراق اور شام کا نمبر آتا ہے جہاں کے شہری بالترتیب 27 اور 28 ممالک میں ویزہ فری یا ویزہ آن ارائیول کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔پاکستانی پاسپورٹ پر یہ سہولت 30 ممالک کے لیے ہے اور اس طرح وہ چوتھے نمبر پر ہے جو پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر ہے کیونکہ کافی عرصے سے افغانستان کے بعد دوسرا کمزور ترین پاسپورٹ پاکستان کا ہی قرار دیا جارہا تھا۔پاکستان سے اوپر صومالیہ موجود ہے جہاں کے شہریوں کے لیے 32 ممالک میں یہ سہولت استعمال کرسکتے ہیں، جبکہ یمن 35 کے ساتھ چھٹے، لیبیا اور نیپال 36 کے ساتھ ساتویں اور اریٹیریا کے ساتھ فلسطین 37 کے ساتھ 8 ویں نمبر پر رہا۔۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.