سات سالہ بچی زینب کے قتل نے قوم کی روح کو جھنجوڑدیا ہے‘ مونس الٰہی
شہریوں کی حفاظت میں بری طرح ناکام لیگ کے پاس حکومت میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں
جمعرات 11 جنوری 2018 17:20
(جاری ہے)
مونس الٰہی نے سردار وقاص حسن مؤکل سے قصور کے حالیہ سانحات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیااور پارٹی کی طرف سے قصور کے عوام کو ن لیگ کے مظالم کے خلاف بھر پور حمایت کی یقین دہانی کروائی۔
گفتگو میں مونس الٰہی نے شہباز حکومت کے شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت میں ناکامی پر شدید تنقید کی اور پنجاب پولیس کے معصوم عوام پر گولیاں چلانے کے اقدام کوانتہائی ظالمانہ قرار دیا۔ انہوں نے بدھ کے روز ہونے والی قصور میں پولیس فائرنگ کو ماضی کے سانحہ ماڈل ٹائون کی اگلی کڑی قرار دیا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ پر مونس الٰہی نے الزام لگایا کہ 2015ء کے قصور سیکس سکینڈل کے مرکزی ملزمان کو انہوں نے کمزور پولیس تفتیش کا فائدہ پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ قصور میں زینب اور دوسری بچیوں کے ساتھ ہونے والے روح فرسامظالم کی ذمہ دار ی بھی انہی دو شخصیات پر عائد ہوتی ہے۔ مونس الٰہی نے کہا کہ اگر ن لیگ حکومت واقعی عوام کی خیر خواہ ہوتی تو وہ ماضی کے تجربات سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنی قانون نافذ کرنے کی ناکام حکمت عملیوں کو تبدیل کرتی نہ کہ قوم کے اربوں روپے نمائشی اور بے کار منصوبوںجیسے، پولیس یونیفارم کی تبدیلی، مہنگی ڈولفن فورس کا قیام، نگرانی کے ناقص کیمروںکی خریداری وغیرہ پر اجاڑدیتی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غلامی نامنظور والے اب اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا کہتے ہیں، وزیر دفاع
-
مصر اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات کے لیے حماس کا وفد قاہرہ پہنچ رہا ہے، حماس
-
بھارتی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ کینیڈا اور امریکا میں بھی پھیل گئی ہے، منیراکرم
-
نائب وزیراعظم ، وزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے بنجول شہرکے لارڈ میئرکی ملاقات
-
سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے مقدمے میں تحریک انصاف درخواست پر سماعت کی تاریخ تبدیل کردی
-
جے یو آئی کا پی ٹی آئی سے اتحاد کی بجائے حکومت مخالف علیحدہ تحریک چلانے کا فیصلہ
-
کویتی وزارت اوقاف کا فوت ہوجانے والے کا موبائل فون کھولنے کے لیے فنگرپرنٹ کے استعمال پر پابندی کا فتوی جاری کردیا
-
پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرکے مارنے والے ملزم سے تفتیش کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں
-
پراسرار اور حیران کن طور پر طاقتور چیٹ بوٹ مختصر وقت کے لیے انٹرنیٹ پرنظرآنے کے بعد غائب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے نائجر کے وزیر خارجہ کی ملاقات
-
یمنی حوثی گروپ نے بحیرہ روم تک بحری جہازوں کے خلاف کارروائیوں کے ایک نئے مرحلے کے کا ااعلان کردیا
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈارسے نائجرکے وزیرخارجہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.