بلاول بھٹو زرداری کا مخدوم محمد زمان طالب المولی کو ان کی 25ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت

جمعرات 11 جنوری 2018 22:44

بلاول بھٹو زرداری کا مخدوم محمد زمان طالب المولی کو ان کی 25ویں برسی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مخدوم محمد زمان طالب المولی کو ان کی 25ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ مخدوم طالب المولی کی سیاسی، علمی و ادبی خدمات ہمیشہ یاد رہینگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور مخدوم خاندان کے درمیاں وفا کا رشتہ تین نسلوں سے قائم ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مخدوم طالب المولی کو پارٹی رہنما اور کارکنان کبھی بھول نہیں سکتے۔