لڑکیوں کی نا زیبا تصاویر لینے کے لیے بھارتی شخص نے اپنی چپل میں کیمرہ فٹ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 12 جنوری 2018 14:48

کیرالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 جنوری 2018ء) : بھارتی ریاست کیرالہ میں ایک شخص نے ناپسندیدہ خواتین کی نازیبا تصاویر لینے کے لیے اپنی چپل میں کیمرہ نصب کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنی چپل میں کیمرہ نصب کیا اور خواتین کی نازیبا تصاویر اُتارنے لگا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس شخص کی شناخت بیجو کے نام سے ہوئی، بیجو نے کیرالہ میں ہونے والے ایک آرٹ فیسٹول میں ناپسندیدہ خواتین کی نازیبا اور غیر مناسب تصاویر لیں، سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تصاویر میں دکھایا گیا کہ بیجو نے اپنی چپل میں موبائل کیمرہ فٹ کرنے کے لیے چپل کو کاٹا اور اس میں کیمرے کے سائز جتنا سوراخ کیا۔

یہی نہیں بلکہ اس شخص نے اپنے کیمرے کو نقصان سے بچانے کے لیے اسٹیل کی کورنگ بھی کی۔

(جاری ہے)

پولیس نے مشکوک حرکات پر بیجو کو دھر لیا جس کے بعد تلاشی کے دوران اس کی چپل سے ایک موبائل فون برآمد ہوا، پولیس نے بتایا کہ بیجو صرف کسی بھی پُر ہجوم جگہ پر کھڑا ہو کر تصاویر لیتا تھا۔ کبھی کبھی تو وہ محض اپنے جوتے کو ہی ایسی جگہ پر رکھ دیتا تھا جہاں سے ویڈیو بنتی رہے۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ میں نے ایسا کیس کبھی نہیں دیکھا۔ یہی نہیں بلکہ بیجو کے پاس ایک اور اسی طرز کا فون موجود تھا تاکہ جوتے میں موجود فون کی بیٹری ختم ہونے پر اس کی جگہ لگایا جا سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیجو زیر حراست ہے۔

متعلقہ عنوان :