پاکستان میں جنگلات میں تیزی سے کمی بہت بڑا مسئلہ ہے ،لاہور چیمبر
جمعہ 12 جنوری 2018 19:54
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جنگلات میں تیزی سے کمی بہت بڑا مسئلہ ہے کیونکہ ماحولیاتی نظام اور معیشت براہِ راست اس سے وابستہ ہیں۔ پاکستان میں سکڑتے ہوئے جنگلات کا مسئلہ حل کرنے کے لیے حکومت اور نجی شعبے سمیت ہر ایک کو اپنا بہترین کردار ادا کرنا ہوگا۔
لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ جنگلات نہ صرف حیاتیاتی نظام کو تحفظ دیتے ہیں اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی راہ میں مزاحم ہوتے ہیں بلکہ معاشی حوالے سے بھی بہت اہم ہیں، جنگلات سے براہِ راست وابستہ لکڑی کی پیداوار، پراسیسنگ، پلپ اور پیپر انڈسٹریز دنیا کے کل جی ڈی پی کا تقریباً ایک فیصد ہیں ۔ اس کے علاوہ جنگلات تباہ کن سیلابوں کو روک کر یا پھر ان کی شدت میں نمایاں کمی لاکر معیشت کو اربوں ڈالر کا فائدہ پہنچاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات میں کمی پاکستان کا بھی ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ کمرشل پیمانے پر جنگلات اٴْگاکر وسیع پیمانے پر معاشی فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھاکر مختلف صنعتوں ، بالخصوص فرنیچراور کاغذ سازی کی صنعتوں کے لیے سپلائی چین بہتر بنائی جاسکتی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس جانب خصوصی توجہ دے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھائے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.