پاکستانی اب پانچ ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کر سکیں گے

ہفتہ 13 جنوری 2018 16:36

پاکستانی اب پانچ ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کر سکیں گے
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔13جنوری2018ء):پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی۔اب پاکستانی پانچ ممالک میں بغیر ویزے کے سفر کر سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اب پانچ خوبصورت ممالک میں بغیر ویزے کے جا سکیں اور وہاں کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

ان پانچ خوبصورت ممالک میں مالدیپ،لاؤس،بولیویا،ساموا اور اس کے علاوہ دلکش مناظر رکھنے والا ملک انڈونیشا بھی شامل ہے۔یہ ملک پوری دنیا میں سیر و تفریح کے لیے مشہور ہے۔اور پوری د نیا سے سیاح سیرو تفریح کے لیے ان ممالک ک رخ کرتے ہیں۔پاکستان کے علاوہ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے والے ممالک میں بھارت اور فلپائن بھی شامل ہیں۔