بزنس کمیونٹی احتجاج اور دھرنوں کی سیاست کے خلاف ہے پیاف
احتجاج اور دھرنوں کی وجہ سے پہلے ہی ملکی معیشت پچھلے تین سالوں میں بہت زیادہ نقصان اٹھا چکی ہیعرفان اقبال شیخ ملک کی ترقی کے لئے کاروباری سرگرمیوں کو جاری رکھنا بے حد ضروری ہیتنویر احمد صوفی ،وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم
ہفتہ 13 جنوری 2018 18:12
(جاری ہے)
سیاست دانوں کو چاہئے کہ وہ مل بیٹھ کر مسائل کو حل کریں اور معیشت کا پہیہ چلنے دیں۔۔ بزنس کمیونٹی کے لئے ناسازگار حالات پیدا کرنا کسی طرح بھی ملکی معیشت کے مفاد میں نہیں ہے۔چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ احتجاج اور دھرنوں کی وجہ سے پہلے ہی ملکی معیشت پچھلے تین چار سالوں میں بہت زیادہ نقصان اٹھا چکی ہے اور اب مزید نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
کاروباری سرگرمیوں کے تعطل کی وجہ سے معیشت جمود کا شکار ہو جاتی ہے سیئنر وائس چیئر مین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ شہر کہ اہم تجارتی شاہراہ مال روڈ پراحتجاجی جلسوں اور دھرنوں کی وجہ سے مال روڈ اور ملحقہ مارکیٹس میں نہ صرف کاروبار متاثرر ہتا ہے بلکہ ٹریفک کے بھی سنگین مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔ مال روڈپر اہم تجارتی مراکز اور اہم تاریخی عمارتیں قائم ہیں جنکا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔یہاں روزانہ کروڑوں کا کاروبار ہوتا ہے اور ٹیکسیشن کی مد میں حکومت کا ریونیو جنریٹ ہوتا ہے۔مال روڈ پرجلسوں اور دھرنوں سے کاروباری افراد کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے اور ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے تحت مال روڈ پر جلسوں و دھرنوں پرپہلے سے پابندی عائد ہے جس پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے۔۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.