ہالی ووڈ اداکارہ انجیلنا جولی نے نیا جیون ساتھی تلاش کرلیا
انجلینا جولی نے گزشتہ برس ستمبر میں اداکار براڈ پٹ سے علیحدگی اختیار کرلی تھی،38 سالہ کمبوڈین موسیقار و گلوکار پریچ لی کی صورت میں اپنا بہترین ساتھی مل گیا
ہفتہ 13 جنوری 2018 19:31
(جاری ہے)
ہولی وڈ رپورٹس نے فیشن میگزین اوکے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 42 سالہ انجلینا جولی نے بہترین جیون ساتھی کی تلاش کے لیے مختلف ممالک کا دورہ کیا، اور انہیں بالآخر اپنا بہترین ساتھی مل گیا۔
خبر کے مطابق اوکے میگزین نے ذرائع سے بتایا کہ انجلینا جولی کو 38 سالہ کمبوڈین موسیقار و گلوکار پریچ لی کی صورت میں اپنا بہترین ساتھی مل گیا۔فیشن میگزین نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ انجلینا جولی اور پریچ لی کی ملاقات اداکارہ کے 47 سالہ کمبوڈین لکھاری دوست کی مدد سے ہوئی، جنہوں نے انجلینا جولی کی فلم فرسٹ دی کلڈ مائی فادر کا اسکرپٹ لکھا۔خیال رہے کہ انجلینا جولی کی یہ فلم کمبوڈیا کے پناہ گزینوں کے معاملے پر بنائی گئی ہے، فلم کی کہانی کمبوڈیا کے ناول سے لی گئی، جب کہ اسے آسکر ایوارڈز میں غیر ملکی زبان کی کیٹیگری کے لیے بھی بھیجا گیا۔اطلاعات کے مطابق انجلینا جولی اور پریچ لی نے فلم فرسٹ دی کلڈ مائی فادر کی شوٹنگ کے دوران ملاقاتیں کیں، اور دونوں کے درمیان تعلقات مضبوط ہوئے۔پریچ لی نے انجلینا جولی کو پیش کش کی کہ وہ ان کے سب سے بڑے 16 سالہ بیٹے کو کمبوڈین زبان بھی سکھائیں گے۔خیال رہے کہ انجلینا جولی کی جانب سے گود لیے گئے 6 بچوں میں سے سب سے بڑا 16 سالہ بچہ کمبوڈین ہے۔۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے ممتاز قوال تاج محمد نیازی انتقال کرگئے ،نماز جنازہ (کل)ہوگی
-
اداکارہ کترینہ کیف کے پہلے بچے کی پیدائش لندن میں ہوگی
-
کترینہ کیف کے حاملہ ہونے کی تصدیق ویڈیو وائرل
-
صبا حمید کے نئے ڈراما’’نورجہاں ‘‘کا ٹریلر جاری، سوشل میڈیا پر سخت تنقید
-
میرا بیٹا لنڈے کے کپڑے بھی پہن لیتا ہے، اکشے کمار کا انکشاف
-
کانز فلم فیسٹیول میں بھارتی لڑکی دیگر ڈیزائنرکے مقابلے میں سب سے آگے ً
-
گلوکارہ میگھا کا پنجابی ٹپوں پر مشتمل ویڈیو’’لال پٹولے‘‘ ریلیز
-
ایشویا رائے زخمی بازو کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئیں
-
عالیہ بھٹ 100سال تک اداکاری کرنے کی خواہشمند
-
لوگ مجھے انوشکا شرما کی ہمشکل قرار دیتے ہیں، کرن ملک
-
اداکارہ عائزہ خان کے میک اپ نہ کرنے کے دعوے پر مداح حیران
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.