چوہدری شجاعت حسین ،چوہدری پرویز الٰہی ودیگر آج کوئٹہ پہنچیں گے

اتوار 14 جنوری 2018 21:16

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی صدر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین ،سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی ،رکن قومی اسمبلی طارق بشیر جمشید ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا آج بروز پیر کوئٹہ پہنچیں گے ،کوئٹہ پہنچنے کے بعد وہ میرعبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلی بلوچستان کا منصب سنبھالنے پر انہیں مبارک باد دینگے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرکزی صدر ودیگر رہنما وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات بھی کرینگے جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔