فاٹا اصلاحات کا عمل شروع ہوچکا،
عوامی منشا کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچائینگے ،وزیراعظم
بدھ 17 جنوری 2018 12:47
(جاری ہے)
وفد کی قیادت وزیرِ مملکت برائے سیفران غالب خان کر رہے تھے۔ ملاقات میں فاٹا اصلاحات، قبائلی علاقہ جات کی تعمیر و ترقی اور علاقے سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات کے عوام کی تعمیر و ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ موجودہ حکومت نے نہ صرف فاٹا کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ کوشش کی بلکہ اس پر عملی طور پر کام شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کا عمل شروع کیا جا چکا ہے اور اس عمل کو فاٹا کے عوام کی منشا کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ فاٹا انضمام پر بات چیت کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ فاٹا اصلاحات اور انضمام کے عمل کو مرحلہ وار طریقے سے سرانجام دیا جائے تاکہ اس عمل سے منسلک ایشوز اورمسائل کا بھی ساتھ ساتھ حل نکالا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے کے لئے ضروری ہے کہ وہاں تعمیر و ترقی کے عمل کو فروغ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت قبائلی علاقہ جات میں بھی ملک کے دیگر حصوں کی طرح تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع اوردیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہے۔وفد کے اراکین نے فاٹامیں اصلاحات کے عمل کو شروع کرنے اورقبائلی علاقہ جات پر سالہا سال سے مسلط کالے قانون کے خاتمے کے سلسلے میں عملی اقدامات کرنے پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں جو ڈیشل کمیشن کے رولز میں ترامیم کا اجلاس ملتوی بے نتیجہ ملتوی
-
جو قومیں ظلم کے خلاف کھڑی نہیں ہوتیں وہ ہمیشہ غلام رہتی ہیں
-
گندم کی سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے
-
آزادی صحافت کا یونیسکو ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام
-
صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘ کی کامیاب لانچنگ پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
وزیراعظم شہبازشریف کی چئیرمین ایف بی آر امجد زبیرٹوانہ کی سرزنش کی ، ایف بی آر کی کارکردگی میں ناکامی پرچئیرمین ایف بی آر کو وارننگ دیدی
-
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی پاکستان کے چاند پر بھیجے گئے کامیاب خلائی مشن پر قوم کی دلی مبارکباد اور پیغام
-
وزیراعظم کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
راجہ پرویزاشرف کا آئی ایم ایف پیکیج کی ممکنہ شرائط پر اظہار تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.