الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی نشستوں میں ردوبدل کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دیں
ردوبدل کے بعد اسلام آباد کی قومی اسمبلی میں 1سیٹ اضافے کے بعد 3 نشستیں ہوں گی، لاہور کی 14،گوجرانوالہ کی 6 نشستیں ہوں گی، ضلع راولپنڈی کی7اور سیالکوٹ کی5نشستیں برقرار رکھی گئی ہیں، پشاور کیلئے قومی اسمبلی کی ایک نشست کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد سیٹوں کی تعداد 5ہو گئی
بدھ 17 جنوری 2018 17:40
(جاری ہے)
الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اسلام آباد کی قومی اسمبلی میں تین نشستیں ہوں گی، لاہور میں قومی اسمبلی کی ایک نشست کا اضافہ کر کے 14سیٹیں کر دی گئیں، ضلع گوجرانوالہ کی ایک نشست کم کر کے تعداد 6ہو گئی، ضلع ساہیوال کی بھی ایک نشست کم کر کے 3کر دی گئیں، جھنگ میں قومی اسمبلی کی 4نشستیں، ضلع جہلم کی 2سیٹیں برقرار کر دی گئیں، ضلع راولپنڈی کی 7،سیالکوٹ کی5نشستیں برقرار رکھی گئیں، ساہیوال اور فیصل آباد کی بھی ایک ایک نشست کم کر دی گئی۔
ساہیوال میں قومی اسمبلی کی 3اور فیصل آباد کی 10سیٹیں ہوں گی، قصور اور ننکانہ کی بھی ایک ایک نشست کم کردی گئی، قصور میں قومی اسمبلی کے حلقے 4،ننکانہ میں 2ہوں گے، پاکپتن کی بھی ایک نشست کم کر کے تعداد 2کر دی گئی۔ ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر کی نشستوں میں تبدیلی نہیں ہو گی، ضلع اوکاڑہ کی ایک نشست کم کر کے تعداد 4کر دی گئی، پشاور سے قومی اسمبلی کی ایک نشست بڑھا کر5ہو گئیں، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی اور مردان میں موجودہ نشستیں برقرار رکھی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر اور سوات میں ایک ایک نشست کا اضافہ کیا گیا ہے، ڈی آئی خان کی 2نشستیں برقرار جبکہ ٹانک کو نیا حلقہ بنایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کوئٹہ ،مرغی کی قیمت 860 سے کم ہو کر480 روپے ہو گی
-
میرسرفرا زبگٹی سے محسن نقو ی کی ملا قات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے جرمنی کے قونصل جنرل روڈیگر لوٹز کی گورنرہائوس میں ملاقات
-
آئی ٹی کورسز کے ذریعہ نوجوانوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنا چاہتا ہوں، گورنرسندھ کامران ٹیسوری
-
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن سے اسلام 360 ایپ کے بانی زاہد حسین چھیپا کی ملاقات
-
وزیراعظم شہبازشریف ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے کوشاں ہیں، رانا ثنااللہ
-
پیپلز پارٹی کی حکومت عوام کے ذریعے عوام کی حکومت ،عوام کے لیے ہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ
-
سٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب
-
مالی سال 22اور23میں 100ارب کا ٹیکس جمع کرایا،میجر جنرل احمد شریف
-
سرکاری ہسپتالوں میں دوران علاج محفوظ خون کی فراہمی ہر مریض کا بنیادی حق ہی: خواجہ سلمان رفیق
-
واپڈا میٹراورسولرسسٹم شیئرنگ کرکے چلانے پر صارف کو نوٹس جاری
-
وزیرمملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے قازقستان کے سفیرکی ملاقات، دوطرفہ امور اور آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.