پارلیمنٹ کو گالی کی توقع شیخ رشید سے تھی عمران خان سے نہیں ‘
پارلیمنٹ ریاست کی ماں ہے‘ پارلیمنٹ کو گالی دینا ریاست کو گالی دینے کے مترادف ہے،سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری کی پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو
جمعرات 18 جنوری 2018 16:45
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ریاست کی ماں ہے اور اسے گالی دینا بالکل بھی جمہوری روایات کے خلاف ہے۔
انہوں نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے حوالے سے کہا کہ منی لانڈرنگ کے کاریگر اسحاق ڈار اب وعدہ معاف گواہ نہیں بلکہ مجرم بن چکے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں جتنی بھی ہائوسنگ سوسائٹیاں ہیں وہاں قبرستان کے لئے اراضی مختص نہیں کی گئی اور وہاں کے مکین قبرستان کے لئے جگہ ڈھونڈھتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاست میں روز بروز تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں لیکن ہر سیاست دان کو ہمیشہ تول کر بولنا چاہئے۔ شیخ رشید جیسے شخص سے اس بات کی توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ پارلیمنٹ کو گالی دے مگر عمران خان جو ملک کی تیسری بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں اور وزیراعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں ان کو یہ ہرگز زیب نہیں دیتا کہ وہ اس پارلیمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت شیخ رشید اور عمران خان نے یہ بیانات دیئے میں وہاں موجود نہیں تھا۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.