آگے بڑھنے کے لئے ضروری ہے عورت کو سیکھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں، کرسٹوفر سٹیل
منگل 23 جنوری 2018 19:35
(جاری ہے)
اٴْنہوں نے کہا کہ یہ بھی اٴْتنا ہی ضروری ہے کہ جس ماحول میں خواتین کام کرتی ہیں وہ اٴْن کو اپنے طے شدہ معیار کے مطابق کامیابی کی منزل تک پہنچنے میں سازگار ہو۔
یوایس ایڈکا"پاتھ ویز ٹو سکسیس پروگرام" پاکستانی عورتوں اور لڑکیوں کو ایسی مہارتیں سیکھنے میں مدد کرتا ہے، جن کو بروئے کار لاتے ہوئے وہ اپنا کام بہتر طریقے سے سرانجام دے سکتی ہیں۔ اٴْ ن کی دفتری امور کی تربیت، ملازمت کے مواقع تلاش کرنے اور ذاتی کاروبار کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی بھی کی جاتی ہے۔ کرسٹوفر اسٹیل نے کہا کہ نوجوان لڑکیوں کو علم تک رسائی اور فنی مہارتیں فراہم کر کے ہم اٴْنہیں اِس قابل بناتے ہیں کہ وہ اپنی، اپنے خاندان ، اپنی برادری اوراپنے ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں۔درس وتدریس ، سرکاری و نجی شعبوں اور این جی اوز سے تعلق رکھنے والی سو سے زیادہ خواتین نے خطاب کیا ۔ مباحثے کی میزبان یو ایس ایڈ کے "پاتھ ویز ٹوسکسیز نیشنل مینٹورِنگ پروگرام " کی مینٹورِنگ کو آرڈینیٹر منیزہ ہاشمی تھیں۔ پہلے سیشن کے پینل ارکان اس منصوبے سے مستفید ہونے والی خواتین اور اٴْن کے والدین تھے۔ جبکہ دوسرے سیشن کیپینل ارکان میں پاکستانی اولمپک پیراک کِرن خان، پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ہاجرہ خان، پیپسی کولا کی کلچر، انگیجمینٹ اور ڈائیورسٹی افسر عامرہ مبشر، "ہم "ٹی وی کے سینئرنائب صدر اطہر وقار عظیم، ٹیکنالوجی کاروبار سے منسلک ڈینیئل شرف اور ایئر بلوچ کے سیلز ڈائریکٹر فہیم حامد شامل تھے۔یو ایس ایڈ کے ٹریننگ فار پاکستان پروگرام کے تحت صوبہ سندھ اور خیبر پختونخواکے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی تین ہزار لڑکیوں کی معاونت کی گئی ہے جس سے اٴْنہیں مناسب روزگار میسرآئے۔یو ایس ایڈ کے تعاون سے جاری اس تربیتی پروگرام میں اب تک آئی ٹی، تجارت، قانون، مائیکرو فنانس ،بینکنگ ،درس وتدریس ، فنون ِ لطیفہ ، کھیل اورمیڈیا سے وابستہ تیس سے زیادہ معروف اور کامیاب خواتین نے رضاکارانہ طور پر تین سو سے زیادہ لڑکیوں کو تربیت فراہم کی ہے۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.