بلوچستان نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کو اپنا سرمایہ سمجھتے ہیں ، میر اسد اللہ بلوچ
کارکنوں کے اشتراک کے بغیرکسی بھی تحریک کی کامیابی ممکن نہیں،سیکریٹری جنرل نیشنل پارٹی عوامی
منگل 23 جنوری 2018 22:17
(جاری ہے)
بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے دروازے ہر اس سیاسی کارکن اور جماعتوں کیلئے کھلے ہیں جن کے منشور بلوچستان اور بلوچستانی عوام کے ترقی و خوشحالی کیلئے ہو اور اس ضمن میں آنے والے دور میں بی این پی (عوامی) ہر اس سیاسی جماعت سے اتحاد اور یکجہتی کیلئے تیار اور ان کے شانہ بشانہ جمہوری عمل میں جدوجہد کرتی رہے گی جو ذاتی و گروہی مفادات سے ہٹ کر بلوچستان کی ترقی وبلوچستانی عوام کے اجتماعی مفادات کیلئے ہو ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر بی این پی (عوامی) لسبیلہ کے نمائندہ وفد جن میں ضلعی آرگنائزر کے بی مگسی،میر انور گشکوری،میر قدرت اللہ ریکی ،اکبر آسکانی ،حبیب جالب بلوچ،محمد اسحاق ریکی ،ہدایت اللہ مینگل ودیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بی این پی (عوامی) ضلع لسبیلہ میں ایک مقبول ترین پارٹی کی حیثیت سے اپنے وجود رکھتی ہیں بی این پی (عوامی) حب کے زیر اہتمام ایک تربیتی نشست ورکرکانفرنس بعنوان امیر صوبہ بلوچستان کے اصل وارث دووقت کی روٹی کیلئے محتاج کیوں ۔پروگرام کو حتمی شکل دینے اور باقاعدہ تاریخ کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا جس کیلئے کاکن اپنی تیاری جاری رکھیں جس میں بی این پی (عوامی) کے نمائندہ وفد کے بے حد اسرار پر بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل واجہ میر اسد اللہ بلوچ سمیت دیگر مرکزی قائدین شرکت کرینگے ۔میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ کارکن اپنی صفوں میں اتحاد یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذاتی و گروی مفادات سے بالاتر ہوکر اپنی جد وجہد جاری رکھیں ۔بلوچستان میں بی این پی (عوامی) کے مقبولیت اور ان کی جڑیں مضبوط ہوچکی ہیں اور آنے والا دور انشاء اللہ بی این پی کا ہی ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.