معروف صحافی مبشر لقمان لائیو شو میں وزیر اعلیٰ پنجاب اینڈ کمپنی پر پھٹ پڑے
سمیرا فقیرحسین بدھ 24 جنوری 2018 14:45
(جاری ہے)
مبشر لقمان نے کہاکہ پریس کانفرنس کے دوران تالیاں بجوائی گئیں۔ بے دردی سے زینب کے والد کو ساتھ بٹھا کر تالیاں تو بجوائی ہی گئیں لیکن بے حسی اور بے شرمی کا عالم کہ سب لوگ ہنس رہے تھے جیسے کوئی لُوٹ سیل لگی ہوئی ہے ، جیسے یہ لوگ نیلام گھر میں رہبر واٹر کولر جیت لیا ہو یا پھر نیڈو دودھ کے ڈبے مل گئے ہوں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ نہیں بتایا کہ باقی بچیوں اور غیر اخلاقی ویڈیوز اسکینڈل سے متاثر ہونے والے 280 بچوں کو انصاف کب ملے گا؟ یہ نہیں بتایا کہ ولید اور عدیل کے شواہد کو انسداد دہشتگردی عدالت نے مشکوک قرار دیا تھا ان کو صحیح کون کروائے گا؟ اور ان پولیس والوں کو کون سزا دے گا؟ یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ جب زینب کی لاش ریکور کرنے کے لیے ڈی پی او قصور نے دس ہزار روپے کا انعام مانگا تھا تو اس کے ساتھ کیا ہوگا؟ یہ بھی نہیں بتایا کہ ڈیڑھ کلو میٹر کے اندر گذشتہ ڈیڑھ سال سے ایک شخص نے سات سے آٹھ بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا لیکن پولیس اسے کیوں نہیں پکڑ سکی۔ اور سب سے بڑھ کر یہ انہوں نے ضرور کہلوادیا کہ اس آدمی کے اوپر جن آجاتا تھا، اس کا فلاں پیر ہے اور پیر نے اس کو یہ کہہ دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ اگر یہ جنات کا واقعہ ہے تو عدلیہ کے لیے ایک مسئلہ بن جائے گا جہاں ججز بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کہ اگر اس کے اوپر جن آتا تھا تو آیا یہ قاتل ہے یا نہیں ہے؟ یہ اپنے ہوش میں تھا یا نہیں تھا؟ یہ سب کچھ اس کو بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے، اس پر ایسے قتل کے الزامات ڈالے جا رہے جو میں ثابت کر سکتا ہوں کہ پنجاب پولیس نے اس سے متعلق جھوٹ بولا ہے اور اگر جھوٹ نہیں بولا تو شہباز شریف وزیر اعلیٰ نہیں قاتل اعلیٰ ہیں۔ سب سے بڑی بات یہ ہے کہ شہباز شریف نے زینب کے والد کو اپنے ساتھ بٹھایا اور ان کے مائیکس بند کردئے، انہوں نے بات کرنے کی التجا کی تو رانا ثنا اللہ نے منع کرتے ہوئے مختصر بات کرنے کی ہدایت کی ، شہباز شریف کیا تم نے ایسے بات کی آہ لینی ہے جس کی بیٹی کو بے دردی سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا؟ زینب کو ہماری بیٹی ہماری بیٹی کہا جا رہا ہے ، میں دیکھتا کہ اگر مریم نواز یا اپنی کسی بچی کے ساتھ ایسے واقعات کے بعد تالیاں بجوائی جائیں گی ۔ مبشر لقمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.