سعودی عرب ، کرپشن کے خلاف کریک ڈاون اپنے آخری مراحل کی جانب

Sadia Abbas سعدیہ عباس بدھ 24 جنوری 2018 17:55

سعودی عرب ، کرپشن کے خلاف کریک ڈاون اپنے آخری مراحل کی جانب
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2018ء)   ذرائع کے مطابق بدعنوانی کے الزامات میں زیر حراست افراد کے ساتھ سمجھوتوں کا معاملہ آخری منزل میں داخل ہونے لگا ہے۔کرپشن میں ملوث افراد کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔ گزشتہ 80 روز کے دوران اس سلسلے میں کافی اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

انسداد بدعنوانی کے اعلیٰ ادارے نے 350 اشخاص کو پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا۔ ان میں ملزمان بھی تھے اورگواہ بھی۔ ایسے لوگ بھی تھے جنہوں نے معلومات فراہم کیں۔ زیر حراست بیشتر افراد سمجھوتے پر راضی ہوگئے۔ 90پر عائد الزامات ختم کردیئے گئے، انہیں رہا بھی کردیا گیا۔ 95ابھی تک زیرحراست ہیں۔

متعلقہ عنوان :