سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کو جوڑنے والی شاہراہ کا افتتاح

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 25 جنوری 2018 17:25

 سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کو جوڑنے والی شاہراہ کا افتتاح
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 جنوری 2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کمپنی برائے خدمات عامہ نے بدھ کو سعودی عرب اور امارات کو جوڑنے والی شیخ خلیفہ بن زاید شاہراہ کا افتتاح کردیا۔ اس شاہراہ نے المفرق اور الغویفات چوکیوں کو ایک دوسرے سے جوڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ ابوظبی میں نافذ کیا جانے والا ٹرانسپورٹ کا انتہائی اہم منصوبہ ہے۔ ابوظبی کی مجلس عاملہ کے نائب صدر شیخ ہزاع بن زاید آل نہیان نے کہا کہ برسہا برس کی انتھک جدوجہد کی تاجپوشی ہے۔ یہ سعودی عرب سے امارات کو جوڑنے والا نیا راستہ ہے۔ اس پر مارچ 2014ءمیں کام شروع ہوا تھااور 5.3ارب درہم لاگت آئی ہے۔