پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن بچانے میں کامیاب

پاکستان کو دوسری پوزیشن کے تحفظ کیلئے کیویز کیخلاف سیریز میں کم از کم ایک میچ جیتنا ضروری تھا سیریز جیت کر پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوسکتا ہے

جمعرات 25 جنوری 2018 18:00

پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن بچانے میں کامیاب
آکلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2018ء) نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر پاکستان آئی سی سی رینکنگ میں دوسری پوزیشن بچانے میں کامیاب ہوگیا۔ پوزیشن بچانے کے لئے گرین شرٹس کو ایک فتح حاصل کرنا ضروری تھا۔پاکستان نے آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 48 رنز سے شکست دی۔ فتح کی بدولت گرین شرٹس ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسری پوزیشن بچانے میں کامیاب ہوگیا۔

(جاری ہے)

تین میچوں کی سیریز شروع ہونے پر نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون اور پاکستان نمبردو پر تھا۔پاکستان کو دوسری پوزیشن کے تحفظ کے لئے سیریز میں کم از کم ایک میچ جیتنا ضروری تھا۔ سرفراز احمد الیون نے اتوار کو سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی جیت لیا تو سیریز بھی 2-1سے پاکستان کے نام ہوجائے گی۔سیریز جیت کر پاکستان ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :