کارپوریٹ سیکٹر کی جانب سے سماجی شعبہ کے منصوبے لائق تحسین ہیں
گورنر سندھ محمد زبیر کا 7 ویں سی ایس آر کانفرنس سے خطاب
جمعرات 25 جنوری 2018 22:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کی جانب سے سماجی شعبہ کی بہتری کے لئے اقدامات لائق تحسین ہیں کیونکہ ان کے ذریعے نہ صرف صحت ، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں بہتری آرہی ہے بلکہ ان سے عوام کا معیار زندگی بہتر بنانے میں بھی مدد مل رہی ہے۔
کارپوریٹ سیکٹر کی جانب سے اس ضمن میں سب سے نمایاں مثال تھر کی ہے جہاں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں 4.5 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہاں کے باسیوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ان کو روزگار کی فراہمی کے ساتھ ساتھ وہاں صحت و تعلیم کے شعبوں کے لئے کئی اقدمات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ کان کنی کی سرگرمیوں کے دوران متاثر ہونے والے افراد کو جدید ترین مکانات بنا کر دئیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں کارپوریٹ سیکٹر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کے لئے فنڈز مختص کرنا ہے گوکہ پاکستان میں یہ کام ابتدائی مراحل میں ہے لیکن اس ضمن میں آگاہی پیدا ہونے سے زیادہ سے زیادہ کمپنیاں اس جانب رخ کررہی ہیں۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پر پروفیشنل نیٹ ورک اور اس کے سربراہ محمود ترین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریٹ شعبہ کی حوصلہ افرائی سے اس کام میں مزید بہتری آئے گی۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کارپوریٹ سیکٹر کے نمایاں افراد میں شیلڈز بھی تقسیم کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.