فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی انٹر بورڈ کھیلوں کے مقابلہ میں حصہ نہ لینے کے معاملہ کی تحقیقات کرائی جائیں

وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ کا وفاقی وزیر تعلیم انجینئر بلیغ الرحمن کو خط

جمعہ 26 جنوری 2018 21:09

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی انٹر بورڈ کھیلوں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2018ء) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمن سے درخواست کی ہے کہ وہ سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں انٹر بورڈ کھیلوں کے مقابلہ میں حصہ نہ لینے بارے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے معاملہ کی تحقیقات کرائیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تعلیم بلیغ الرحمن کے نام لکھے گئے اپنے ایک خط میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ہر سال انٹربورڈ سپورٹس مقابلے منعقد کراتا ہے جس میں تقریباً تمام ٹیکنیکل بورڈ اور بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں اور ان مقابلوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے کیونکہ ان سے نوجوان طلباء اور طالبات کو مختلف کھیلوں میں اپنی مہارت اور صلاحیت کے اظہار کا موقع ملتا ہے اور پورے ملک سے نوجوانوں کی شرکت سے قومی یکجہتی کا بھی اظہار ہوتا ہے تاہم اس مرتبہ حیران کن طور فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر شرکت نہیں کی جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف بی آئی ایس ای کی انٹربورڈ سپورٹس مقابلوں میں عدم شرکت بڑی تشویشناک بات ہے اور فیڈرل بورڈ کے اس غیر ذمہ دارانہ فعل کی تحقیقات ہونا بہت ضروری ہے لہذا کھیلوں کی کاز کو نقصان پہنچانے والے اس معاملہ کی تحقیقات کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :