دوستی کی نئی مثال قائم ، اردنی شخص کو سعودی دوست کو گردے کا عطیہ

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 27 جنوری 2018 17:54

دوستی کی نئی مثال قائم ، اردنی شخص کو سعودی دوست کو گردے کا عطیہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2018ء) مقامی ذرائع کے مطابق اردن کے نوجوان احمد عاطف الزبن نے اپنے سعودی دوست اسامہ الجوفی کو اپنا ایک گردہ عطیہ کرکے سچی اور پکی دوستی کی نئی مثال قائم کردی۔ اردنی دوست کو پتہ چلا تھا کہ اس کا سعودی دوست گردے کا دائمی مریض ہے اور صفائی کی زحمت میں پڑے بغیر زندگی نہیں گزار سکتا۔

(جاری ہے)

اردنی ورک پرمٹ پر سعودی عرب آیا اور اپنے سعودی دوست کو کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال لیکر پہنچا اور انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ اپنے دوست کو گردے عطیہ کرنا چاہتا ہے۔ جس پر اسپتال انتظامیہ نے ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد کہ آیا اردنی کا گردہ سعودی شہری کو لگ بھی سکتا یا نہیں ، گردہ ٹرانسپلانٹ کر دیا ۔ آپریشن کامیاب رہا اور دونوں دوست صحت یاب ہیں۔

متعلقہ عنوان :