حکومت پنجاب کا اعلیٰ قسم کی کھجوروں و سیڈ لیس کنو کے منصوبے کا آغاز

پیر 29 جنوری 2018 21:00

ملتان ۔29جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2018ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پرحکومت پنجاب نے اعلیٰ قسم کی کھجوروں اور سیڈ لیس کنو کے منصوبے کا آغاز کردیاہے، اس منصوبہ کے تحت اعلیٰ معیار کی کھجور کی اقسام اجوہ، عنبر، برہی، خلاص اور مڈجول کے پودے مفت تقسیم کئے جارہے ہیں،کاشتکاروں کو کھجور کے اعلیٰ معیار اور زیادہ پیداوار کے حامل درآمد شدہ پودوں کی مفت فراہمی کیلئے جنوبی پنجاب کے 9 اضلاع ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، راجن پور، لیہ، بھکر اور جھنگ شامل کئے گئے ہیں، اس منصوبہ کے تحت اعلیٰ معیار کی کھجوروں کی پیداوار میں اضافہ سے نہ صرف برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ کسانوں کی معاشی حالت میں بھی بہتری آئے گی، علاوہ ازیں سیڈ لیس کنو کے پودے بھی سبسڈی پر کاشتکاروں کو فراہم کیے جارہے ہیں ،کاشتکاروں کو سبسڈی پر سیڈ لیس کنو کے پودوں کی فراہمی کیلئے پنجاب کے 6اضلاع وہاڑی، لیہ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سرگودھا اور منڈی بہائوالدین کو شامل کیا گیا ہے، کھجور اور بغیر بیج کنو کے پودوں کے حصول کیلئے درخواست فارم متعلقہ ضلعی دفتر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) سے مفت حاصل کیے جاسکتے ہیں یا محکمہ زراعت کی ویب سائٹ www.agripunjab.gov.pkسے ڈائون لوڈ کیے جاسکتے ہیں، کھجور کیلئے مجوزہ فارم پر درخواستیں پراجیکٹ ڈائریکٹر / ہارٹیکلچرسٹ،ہارٹیکلچرل ریسرچ سب اسٹیشن بہاولپور جبکہ بغیر بیج کنو کیلئے درخواستیں ڈائریکٹر سٹرس ریسرچ انسٹیٹیوٹ سرگودھا کے دفاتر میں 20فروری تک جمع کرائی جاسکتی ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :