خصوصی بچوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

منگل 30 جنوری 2018 15:00

سرگودھا۔30جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء)اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی کی ہدایت پر محکمہ صحت نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر سلانوالی میں زیرِ ِتربیت خصوصی بچوں کیلئے فری میڈیکل کیمپ لگایا ، فری میڈیکل کیمپ کے دوران ماہر ڈاکٹر وں اورپیرامیڈیکل سٹاف نے بچوں کے خون کے نمونہ جات کی سکریننگ کی اور ٹیسٹ کرنے کے علاوہ ادویات فراہم کیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرتحصیل سلانوالی نے کہاکہ خصوصی بچے بھی ہمارا سرمایہ ہے اوران کی تعلیم وتربیت کے علاوہ بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی۔