پاکستان اور یوکرین کے درمیان زرعی شعبے میں تجارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،زرعی مصنوعات دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تجارت کا سب سے فعال حصہ ہے، یوکرین کے سفیر ولادیمیر لاکوموف کا بیان

منگل 30 جنوری 2018 16:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2018ء) پاکستان میں یوکرین کے سفیر ولادیمیر لاکوموف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یوکرین کے درمیان زرعی شعبے میں تجارت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔زرعی مصنوعات دونوں ملکوں کے مابین دوطرفہ تجارت کا سب سے فعال حصہ ہے۔منگل کو یوکرین کے سفیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان زرعی تجارت میں آئندہ برسوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باسمتی چاول اور اور مختلف قسم کے اورنجز جیسے پاکستانی خوراکی اشیاء کی برآمدات یوکرین میں انتہائی مقبول ہیں جبکہ پاکستان یوکرین سے سورج مکھی کا تیل اور دیگر اشیاء درآمد کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال دونوں ملکوں نے اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون سے متعلق بین الاحکومتی کمیشن کے پہلے سیشن کے انعقادکا منصوبہ بنایا ہے۔لاکوموف نے آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ سال یوکرینی فارم برآمدات سے محاصل میں 16.3فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ 17.9ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت فارم مصنوعات فوڈز میں غیر ملکی تجارت کے مجموعی حجم میں برآمدات کا حصہ 79.4فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :