چارسدہ،15سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی تشدد کی کوشش زلزلے کے جھٹکوں نے ناکام بنادی

بدھ 31 جنوری 2018 22:58

چارسدہ،15سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی تشدد کی کوشش زلزلے کے جھٹکوں نے ناکام ..
چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جنوری2018ء)تھانہ پڑانگ کے حدود ماجوکے میں15سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی تشدد کی کوشش زلزلے کے جھٹکوں نے ناکام بنادی۔ملزمان نے لڑکی کی ننگی تصاویر اور ویڈیوبنائی،گھروالوں کو پولیس میں رپورٹ نہ کرنے کی دھمکی ۔ عائشہ کی والدہ چیخ وپکار کرتی ہوئی تھانہ پہنچ گئی۔پڑانگ پولیس نے اعظم اور واصف کے خلاف 506,354,452,376,511/34کے تحت مقدمات درج کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق گلناز زوجہ فقیر گل سکنہ ماجوکے نے پولیس اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں رشتہ داروں کے گھر ختم القران کے سلسلے میںگیا تھا کہ اس دوران اعظم ولد بشیر اور وا صف ولد نوشاد دیوار پھلانگ کر گھرمیں داخل ہوئے اور میری بیٹی مساة عائشہ پر پستول رکھ برہنہ ویڈیو اور تصاویر بنائی اور زبردستی بد فعلی کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران زلزلے کے شدید جھٹکے شروع ہوگئے جنکی وجہ سے ملزمان نے میری بیٹی کو چھوڑ کر گھر سے نکل گئے ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے راستے میں مجھے اور میرے بھائی کو بھی دھمکی دی کہ اگر اس سلسلے میں پولیس میں جانے کی کوشش کی تو اچھا نہیں ہوگا۔ مساة گلناز نے کہا کہ میں گھر میں موجود نہیں تھی اور شوہر محنت مزدوری کے لئے گیا تھا۔گھر آکر بیٹی نے سارہ قصہ سنایا۔میں ایک غریب اور بے بس خاندان سے تعلق رکھتا ہوں اگر انصاف نہ ملاتوخاندان سمیت ہر قسم احتجاج کرونگا۔اس موقع پر ایس ایچ او پڑانگ منظور خان نے کہا کہ عائشہ کی والدہ کی رپورٹ پر اعظم اور آصف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے گئے مگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔بہت جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔