اسرائیل کی مالی امداد میں کٹوتی ہو سکتی ہے، جرمن وزیر خارجہ

جمعرات 1 فروری 2018 22:23

اسرائیل کی مالی امداد میں کٹوتی ہو سکتی ہے، جرمن وزیر خارجہ
برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 فروری2018ء) جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے اپنے دورہ اسرائیل کے دوران تل ابیب میں منعقدہ ایک سکیورٹی کانفرنس میں کہا ہے کہ اسرائیل کو فلسطین کے ساتھ امن مذاکرات پر اپنے موقف کو واضح کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل دو ریاستی حل کی حمایت نہیں کرے گا تو یورپی ممالک اس یہودی ریاست کو فراہم کی جانے والی امداد میں کمی بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے امریکا کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی کی مالی امداد میں کٹوتی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ گابریئل نے اس دورے کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور فلسطینی علاقوں کے صدر محمود عباس سے بھی ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :