پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر (سرطان )کے بارے آگاہی کا عالمی دن پرسوں منایا جائیگا

جمعہ 2 فروری 2018 15:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں کینسر (سرطان )کے بارے میں آگاہی کا عالمی دن پرسوں ( اتوار ) بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ۔ اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں اس خطرناک اورجان لیوا مرض سے آگاہی اور اس سے بچائو کے متعلق شعور پیداکرنا ہے۔اس موقع پر سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں کے زیر اہتمام ملک بھر کے مختلف شہروں میں سیمینارز، واکس، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جس میںصحت کے ماہرین عوام کو کینسر کی علامات، علاج معالجے اور احتیاطی تدابیر کے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔ ورلڈ کینسر ریسرچ فائونڈیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال ستر لاکھ سے زائد افراد کینسر کے مرض کا شکار ہو جاتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کینسر کا مرض پاکستان میں بھی ایک خطرناک صورتحال اختیار کر چکا ہے اور اس کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔ پاکستان میں ہر سال ایک لاکھ پانچ ہزار افراد کینسر کے مرض کا شکار ہو کر جہان فانی سے رخصت ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :