جی سی یو میں پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد کی کتاب پر پینل ڈسکشن کا انعقاد

جمعہ 2 فروری 2018 18:29

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) سٹاک ہوم یونیورسٹی،سویڈن کے پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر اشتیاق احمد کی کتاب1947ء میں پنجاب کی تقسیم کے حوالے سے کتاب پر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میںپینل ڈسکشن کا انعقاد۔پینل ڈسکشن کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے نامور تاریخ دان اور آئی ٹی یونیورسٹی کے استاد ڈاکٹر یعقوب بنگش،لمز کے اسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر علی عثمان قاسمی،شعبہ سیاسیات کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ ،نامور مصنفہ ڈاکٹر صائمہ ارم اور پروفیسر ڈاکٹرمحمدسعید خاور نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر پروفیسرڈاکٹر اشتیاق احمد بھی موجود تھے اور انہوں نے مقررین کے اپنی کتاب کے حوالے سے سولات کے جوابات بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :