جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک میں اصولوں کی سیاست کی ہے ،اسلامی نظام کے نفاذاور بحالی جمہوریت تحریک میں ہر او ل دستہ کا کردارادا کیا ہے ، قاری شیر افضل

جمعہ 2 فروری 2018 22:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنماء ممتاز سیاستدان قاری شیر افضل نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک میں اصولوں کی سیاست کی ہے ،اسلامی نظام کے نفاذاور بحالی جمہوریت تحریک میں ہر او ل دستہ کا کردارادا کیا ہے ،میں نے جوانی میں جمہوریت کے لئے MRD کی تحریک میں پانچ سال قیدبامشقت کاٹی میری ان ہی قربانیوں کی وجہ سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہمیشہ مجھے احترام کی نگاہ سے دیکھتی تھیں ،اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنمائوں نے بھی میری ان قر بانیوں کی وجہ سے میرا احترام کیا ہے اور میں نے کبھی کسی منفی سیاسی سر گرمی میں حصہ نہیں لیا لیکن موجودہ سندھ حکومت نے میرا نام فورتھ شیڈول میں ڈال کر جمعیت علماء اسلام کے ہزاروں کارکنوں کو بے چینی میں مبتلاء کردیا ہے ،میرا نام فارتھ شیڈول میں ڈالنے کی وجہ سے میری جماعت کے لوگوں میں سخت غصہ اور تشویش پائی جاتی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر جمعت علماء اسلام کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران کیا،انہوں نے مزید کہا کے ہماری جماعت کے نمائندہ وفود نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ،ہوم سیکٹری سندھ ،اور آئی جی سندھ سے ملاقاتیں کی لیکن ان کی یقین دہانی کے باوجودبھی اب تک میرا نام فارتھ شیڈول میں موجود ہے ،انہوں نے کہا کہ اگر محب وطن سیاستدانوں کا نام فارتھ شیڈول میں ڈال کر ہراساں کرنے کا سندھ حکومت کا یہ سلسہ جاری رہا تو سندھ میں قیام امن کو بھی شدید دھچکا لگے گا۔

(جاری ہے)

اور محب وطن سیا ستدانوں میں بھی تشویش پیدا ہوگی ،اور موجودہ وزیر اعلی ٰ کے ان اقدامات سے ان کے والد عبداللہ مرحوم کی روح کو بھی شدید تکلیف پہنچے گی ،لہذا سندھ حکومت میرا اور محب وطن سیاستدانوں کا نام فارتھ شیڈول سے نکالنے کے احکامات جاری کرے،انہوں نے سندھ کے وزیر میر ہزار خان بجارانی کی موت پر انتہائی غم اور افسوس کا اظہار کیا اور ملک اور قوم کے لئے ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،میر ہزار خان ایک سال میرے ساتھ جیل میں رہے اور ب--حالی جمہوریت تحریک میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ان کی وفات سے سند ھ ایک عظیم سیاستدان سے محروم ہوگیا ،اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور درجات کو بلند فرمائے ۔

اس موقع پر قاری غلام یاسین ،مفتی اسحاق ،قاری محمد نواز ،مولانا محمد ابراہیم ،قاری عاشق اور دیگر لوگ بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :