کشمیریوں پر بھارتی مظالم کواجاگرکرنے کیلئے چارٹرینوں پر خصوصی پوسٹر اور بینرز آویزاں کیے جائیںگے

جمعہ 2 فروری 2018 22:20

خانیوال۔2 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 فروری2018ء) مسئلہ کشمیر کے متعلق بھارتی مظالم کو اجاگر کرنیکا فیصلہ ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ ریلوے کی 4ٹرینوں پر خصوصی پوسٹر اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے تفصیل کے مطابق حکومت پاکستان نے خانیوال سمیت ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں محکمہ ریلوے نے 4خصوصی ٹرینوں کوسجانے کا فیصلہ کیا ہے ٹرینوں پر بھارتی مظالم اور کشمیری بھائیوں پر بھارتی بربریت کے خلاف پوسٹر اور بینرز آویزاں کئے جائیں گے 5فروری کے دن دنیا بھر کے سامنے مختلف طریقوں سے بھارتی مظالم کو اجاگر کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :