فیس بک دوستی، فرانسیسی دوشیزہ شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی

فرانسیسی ایمبیسی نے باقاعدہ تصدیق کرنے کے بعد دونوں کو شادی کرنے کی اجازت دیدی

جمعہ 2 فروری 2018 22:35

فیس بک دوستی، فرانسیسی دوشیزہ شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی
رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) فیس بک پر ہونے والی دوستی اب شادی میں بدل رہی ہی. تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کی تحصیل خان پور کے رہائشی میاں طاہر کی انٹرنیٹ پر فرانسیسی دوشیزہ کیتھرین سے پروان چڑھنے والی دوستی اب ہمیشہ کے لئے پکی ہوگئی ہے کیتھرین بھی دل کے ہاتھوں مجبور ہوکر پاکستان پہنچ گئی اور اسلام قبول کرکے اسلامی نام عائشہ رکھ لیا اور چند دن بعد شادی کے بندھن میں بندھ رہے ہیں عائشہ کے ہونے والیشوہر میاں عمیر نے بتایا کہ فرانسیسی ایمبیسی نے باقاعدہ تصدیق کرنے کے بعد دونوں کو شادی کرنے کی اجازت دے دی ہے اس موقع پر عائشہ نے بتایا کہ پاکستانی لوگ بہت پیاری. محبت اور وفا کرنے والے ہیں اور یہاں کے چٹ پٹے کھانے مجھے پسند ہیں�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :