کامونکے، اوباش شخص نے سولہ سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زبردستی حویلی میں لیجاکر جنسی ہوس کا نشانہ بنادیا

ہفتہ 3 فروری 2018 21:56

کامونکے، اوباش شخص نے سولہ سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زبردستی حویلی میں ..
کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء)محلہ سلامت پورہ میں اوباش شخص نے سولہ سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زبردستی حویلی میں لیجاکر جنسی ہوس کا نشانہ بنادیا۔محلہ دار کے شور پر لوگ جمع ہوگئے اور ملزم کو پکڑ نے کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔سٹی پولیس نے ایک گھنٹہ میں ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ سلامت پورہ کے عاشق مسیح کی بھتیجی رمشا جو ذہنی طور پر معذور ہے اور اُسے ایک ماہ قبل طلاق ہوئی ہے۔

گذشتہ روز گلی میں جارہی تھی کہ ملزم نواز اس کے مُنہ پر ہاتھ رکھ کر اُسے زبردستی حویلی میں لے لیا ۔اور اُسے زیادتی کا نشانہ دیا۔طبی ملاحظہ کے دوران ڈاکٹروں نے اس سے زیادتی کی تصدیق کردی ہے ۔سٹی پولیس نے مقدمہ نمبر56/2018زیر دفعہ376ت پ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔۔۔۔۔