ایران میں حالیہ احتجاجی تحریک کے دوران میں 5000 مظاہرین گرفتار

اتوار 4 فروری 2018 15:20

ایران میں حالیہ احتجاجی تحریک کے دوران میں 5000 مظاہرین گرفتار
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 فروری2018ء) ایران میں حالیہ احتجاجی تحریک کے دوران 5000 مظاہرین کوگرفتار کیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے قریبا ایک سو شہروں میں مقامی حکام نے حکومت مخالف حالیہ احتجاجی تحریک میں حصہ لینے کی پاداش میں کم سے کم پانچ ہزار مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔اس بات کا انکشاف ایران کے ایک رکن پارلیمان علی رضا رحیمی نے کیا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا ہے کہ بیشتر گرفتار شدگان کو رہا کردیا گیا ہے لیکن دارالحکومت تہران اور اصفہان ، ہمدان ، فارس اور اہواز صوبوں میں اب بھی سیکڑوں افراد زیر حراست ہیں اور ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔ایران کی لیبر نیوز ایجنسی ایلنا کے مطابق رضا رحیمی نے بتایا ہے کہ تہران میں جیل سروس کے سربراہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حالیہ واقعات کے دوران میں 4972 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان میں 73فی صد مرد اور 27 فی صد خواتین ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ زیر حراست افراد میں دو تہائی نوجوان ہیں۔ان میں 50 فی صد کی عمریں 19 سے 25 سال کے درمیان ہیں اور 27 فی صد کی عمریں 25 سے 32 سال کے درمیان ہیں۔

متعلقہ عنوان :