پولٹری کے کاروبار سے منسلک افراد کو رجسٹریشن کی ہدایت

پیر 5 فروری 2018 16:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) پولٹری فارمز ،پولٹری ہیچریز اور پراسیسنگ و پولٹری لیبارٹریز کو رجسٹریشن کے لیے 20فروری کی حتمی تاریخ دے دی گئی۔ڈائریکٹر پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر عبدالرحمن نے اے پی پی کو بتایاکہ پنجاب بھر میں بغیر رجسٹریشن پولٹری کاکاروبار کرنے اور پولٹری فضلات کی ناقص تلفی قانوناً جرم ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت نے پولٹری ایکٹ 2016کے نفاذ کے تحت پولٹری فارمز ،پولٹری ہیچریز اور پراسیسنگ و پولٹری لیبارٹریز کو ہدایت کی ہے کہ وہ 20فروری 2018تک اپنے کاروبار کو محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سے رجسٹر کروائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوںنے اے پی پی کو بتایاکہ رجسٹریشن کا عمل مرغی کے گوشت و انڈوں کے معیار کو بہتر بنانے اور مرغبانی کے امور کو منظم کرنے کے لیے ضروری قرار دی گئی ہے اوربغیر رجسٹریشن پولٹری کا کاروبار کرنے والوں کو بھاری جرمانہ و قید کی سزاء دی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :