شام میں روسی جنگی جہازوں کو زیادہ بلند ی پر پرواز کرنے کا حکم

پیر 5 فروری 2018 16:50

شام میں روسی جنگی جہازوں کو زیادہ بلند ی پر پرواز کرنے کا حکم
ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) روس نے شام میں تعینات اپنے جنگی جہازوں کو پانچ ہزار میٹر سے زیادہ بلندی پر پرواز کرنے کا حکم دے دیا جس کا مقصد کندھے پر رکھ کر چلائے جانے والے میزائلوں سے بچنا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق یہ حکم نامہ ہفتے کو شامی باغیوں کے صوبہ ادلیب میں روس کا 25۔SU طیارہ مار گرائے جانے کے تناظر میں جاری کیا گیا ہیجس میں طیارے کا پائلٹ کا ہلاک ہو گیا۔ اخبار کے مطابق روسی جنگی طیارے اب پانچ ہزار میٹر سے زیادہ بلندی پر پرواز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :