گوجرانوالہ ،ایف آئی اے کا چھاپہ ،تین انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا

منگل 6 فروری 2018 21:15

گوجرانوالہ ،ایف آئی اے کا چھاپہ ،تین انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2018ء)ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپہ مار کر تین انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر مفخر عدیل کی ہدایت پر ایف آئی اے کی ٹیم نے کریک ڈان کے دوران منڈی بہاوالدین ,پھالیہ اور شیخوپورہ میں چھاپے مارتے ہوئے تین انسانی سمگلروں اعظم، افضل اور سرفراز کو گرفتار کر لیا ہے جن کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔