جدہ میں خوفناک آتشزدگی؛ آگ نے پانچ منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 6 فروری 2018 21:46

جدہ میں خوفناک آتشزدگی؛ آگ نے پانچ منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
جدہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 06جنوری2018ء ):جدہ میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے ، آگ نے پانچ منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق جدہ میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

نا معلوم وجوہات سے بھڑک اٹھنے والی آگ نے پانچ منزلہ عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور فائر برگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔فائر برگیڈ حکام نہایت مستعدی سے آگ پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہیں۔ابتدائی معلومات کے مطابق عمارت کو خالی کروایا جا رہا ہے۔