ہانگ کانگ میں انفلوئنز کی مہلک وباء ،1سو سے زیادہ افراد ہلاک

بدھ 7 فروری 2018 13:20

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 فروری2018ء) ہانگ کانگ کے کنڈر گاٹن اور پرائمری سکول کے طلبہ چینی نئے سال کی تعطیلات اصل پروگرام کے برعکس جمعرات سے جلد شروع کریں گے۔ایسا انفلوئنزا کی وباء پھوٹنے کی وجہ سے کیا جارہاہے۔ جس سے شہر میں ایک سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔تحفظ صحت مرکز کے کنٹرولر وانگ کا ہنگ نے ایک بریفنگ میں بتایا ہے کہ حکومت نے یہ اقدام ’’شدید‘وبائی مرض کی وجہ سے کیا ہے۔

(جاری ہے)

سکول کے طلبہ نے اصل پروگرام میں تعطیلات اصل پروگرام کے مطابق 16فروری کو نئے چینی قمری سال سے دو تین روز قبل کرنی تھی۔حکام کے مطابق ہانگ کانگ میں اس وبائی مرض کے دوران دو بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ بالغوں میں اس شدید وبائی مرض میں مبتلاء افراد کی تعداد 194تھی۔ جن میں سے ایک سو گیارہ ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہانگ کانگ کی خاتون منتظم اعلیٰ کرائی لام نے جنوری میں انفلوئنزا کے وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے شہر کے سرکاری اسپتالوں کے لیے اضافی پانچ سو ملین ہانگ کانگ ڈالر کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :