بچوں کے حقوق کا تحفظ قوموں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے‘ رانا مشہود احمد خاں
،پنجاب حکومت مستقبل کے معماروں کی بہترین تعلیم و تربیت کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے چائلڈ فرینڈلی معاشرے کے قیام سے بچوں کو محفوظ مستقبل ملے گا‘ صوبائی وزیر کا ’’محفوظ بچے،مضبوط پاکستان‘‘ سیمینار سے خطاب
بدھ 7 فروری 2018 18:22
(جاری ہے)
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں خصوصی تقریبات منعقد ہوں گی جن میں طلباء و طالبات کو اپنی حفاظت اور دیگرسماجی امور کے بارے میں ضروری آگاہی دی جائے گی تا کہ بچے کسی بھی نا خوشگوار صورتحال میں اپنی حفاظت کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کا دن منانے کا مقصد عوام میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے آگہی پیدا کرنا ہے۔ قوم کے نونہالوں کے حقوق کا تحفظ معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔صوبائی وزیر رانا مشہود نے کو بتایا کہ قصور میں ننھی زینب کی یاد میں ’’گورنمنٹ زینب فاطمہ گرلز سکول‘‘ قائم کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ترقی نسواں حمیدہ وحید الدین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں ، ان کی نگہداشت اور دینی ، سماجی و اخلاقی تربیت کی ذمہ داری والدین، اساتذہ اور پورے معاشرے پر عائد ہوتی ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے چائلڈ پروٹیکشن ڈے پر ’’محفوظ بچے، مضبوط پاکستان‘‘کے عنوان سے ایک جامع معلوماتی کتابچہ متعارف کروا دیا ہے جو کہ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اور متحدہ علماء بورڈ سمیت متعلقہ محکموںکی مشاورت کے بعد تشکیل دیا گیا ہے۔اس کتابچے کے ذریعے طلباء و طالبات کو شرپسند عناصر سے محفوظ رکھنے سے متعلق آگاہی دی جائے گی جبکہ والدین اور اساتذہ کیلئے بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے ضروری ہدایات درج کی گئی ہیں۔چائلڈ پروٹیکشن ڈے کے موقع پر یہ خصوسی سیمینار سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا۔سیمینار میں صوبائی وزراء تحفظ ماحولیات ذکیہ شاہنواز، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئربیوروپنجاب صبا صادق ،مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ عبدالقیوم، منتظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ لاہور علامہ راغب نعیمی، بشپ آف لاہور عرفان جمیل اور وائس چانسلر فاطمہ جناح یونیورسٹی سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکاء سے خطاب کیا۔اس سیمینار میں ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیوروکرن خورشید اور محکمہ سکولز ایجوکیشن اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی نہیں کر سکتی، پاکستانی قوم عزم و حوصلہ سے کسی بھی چیلنج پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شعبہ تعلیم سے متعلق قومی کانفرنس سے خطاب، تعلیمی ایمرجنسی ..
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا نان ڈویلپ سکیٹرز کو فوری ڈویلپ کرنے اور اسلام آباد کی اراضی کو ڈیجیٹلائز کرنے کی ہدایات
-
9 مئی کو پی ٹی آئی کو کچلنے کی کوشش کی گئی، سب پہلے سے طے شدہ تھا، بانی پی ٹی آئی
-
شیرافضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرسکے
-
توشہ خانہ کیس،عمران خان، بشریٰ بی بی کی نیب طلبی کیخلاف درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
پاکستان کی بڑی کامیابی،آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل
-
وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد کا حکم
-
ملین پاؤنڈ ریفرنس، عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید ایک گواہ کا بیان قلمبند، ایک پر جرح مکمل
-
حکومت اور ایجنسی کیخلاف مداخلت کے الزامات کا جواب اٹارنی جنرل کے ذریعے جمع کرانے کا حکم
-
امریکا کی کال آنے سے قبل عمران خان کو رہا کرنا چاہیے، مشاہد حسین
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ میں پودا لگایا
-
ایم ایل ون ملک کے مواصلات اور تجارت کے شعبوں کے لیے ناگزیر ہے، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.