انسداد ڈینگی مہم پر عملدرآمد جاری ہے، محکمہ تحفظ ماحولیات

جمعرات 8 فروری 2018 13:49

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) انسداد ڈینگی مہم پرعملدرآمد جاری ہے،اس سلسلے میں اینٹی ڈینگی ٹیمیں ڈینگی کی افزائش کے ممکنہ مقامات کی باقاعدگی سے سرویلنس کرکے ڈینگی کے انسداد کو یقینی بنارہی ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ تحفظ ما حو لیا ت پنجا ب کے ذرائع کے مطا بق اینٹی ڈینگی ٹیموں کی طرف سے ٹائر شاپس، کباڑخانوں، قبرستانوں، نرسریوں، پارکس، واٹر باڈیز، ائیر کولرز اور ڈینگی کی افزائش کی دیگر جگہوں کی باربار سرویلنس کی گئی جبکہ ان ڈور میں بھی ڈینگی کی افزائش گاہوں کے مقامات کوچیک کیا گیا۔

شہر کے تمام زونز میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت انِ ڈور، آئوٹ ڈورسرویلنس کے بہت حوصلہ افزاء نتائج سا منے آ ئے ہیں اور انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں شہر میں موجود کباڑخانوں، قبرستانوں، ٹائر شاپس، زیر تعمیر بلڈنگز کے ساتھ ساتھ گھروں میں بھی ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں اور ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں موجود ہر گھر کو چیک کر رہی ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو ڈ ینگی سے محفو ظ رہنے کے حوا لے سے آگاہی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :