ایشیائی تیل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

جمعرات 8 فروری 2018 16:16

سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) ایشیائی تیل مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں کمی آئی ہے۔سنگا پور مرکنٹائل میں اپریل کے لئے برنٹ نارتھ سی کروڈ کی سپلائی 14 سینٹ کی کمی کے ساتھ65.37 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی 15 سینٹ کی کمی کے ساتھ 61.64 ڈالر فی بیرل پر طے ہوئی۔

(جاری ہے)

جنوری کے آخر سے اب تک برنٹ کی فیوچر ٹریڈینگ میں اس کے نرخوں میں آٹھ فیصد کمی آ چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :