ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کی زیر صدارت حکومت پنجاب کی ٹیکس ،نان ٹیکس وصولیوں کی آن لائن ادائیگی کیلئے کمپیوٹرائز سسٹم کی تیاری کے حوالے سے اجلاس
وصولیوں کے آن لائن نظام کے اجراء کیلئے سٹیٹ بنک آف پاکستان ، حکومت پنجاب ، انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ کے مابین مجوزہ معاہدہ کے مندرجات کا جائزہ ، ٹیکس اکٹھا کرنے والی ایجنسیوں سے مشاورت کی گئی
جمعرات 8 فروری 2018 22:50
(جاری ہے)
ایڈیشنل سیکرٹری فنانس عبیداللہ نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت پنجاب سرکاری ادائیگیوں کے لیے عوامی مشکلات کے خاتمے کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک باقاعدہ ویب سائٹ لانچ کر رہی ہے جس کے ذریعے ٹیکس دہندگان/شہری پی ایس آئی ڈی (Payment Slip Identification)کے تحت پنے ٹیکس /نان ٹیکس واجبات آن لائن ادا کر سکیں گے۔
ویب سائٹ کی تیاری ،اجراء اور فعالیت کی ذمہ داری پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سُپرد ہو گی۔ ون لنک بل پے منٹ سسٹم کے تحت ابتدائی طور پر شہری انٹرنیٹ بینکنگ اور اے ٹی ایم کے ذریعے اپنے واجبات ادا کریں گے جس کے بعد بتدریج ادائیگی دیگر طریقوںکو بھی سسٹم کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ نیشنل بنک اور بنک آف پنجاب کی مختلف شاخوں میں کائونٹر پر کی جانے والی ادائیگیاں او ٹی سی بھی ویب سائٹ پر جاری کی گئی پی ایس آئی ڈی کے تحت کی جائیں گی جسے ون لنک کے ساتھ منسلک کیا جائے گا ۔ وہ شہری جو انٹرنیٹ بینکنگ اور اے ٹی ایم استعمال نہیں کرتے وہ پہلے سے مروجہ نظام کے تحت ادائیگی کر سکیں گے۔اس ضمن میں حکومت پنجاب سٹیٹ بنک اور ون لنک گارنٹی لمیٹیڈ کے ساتھ باقاعدہ ایگریمنٹ سائن کرے گی ۔ ایڈیشنل سیکرٹری نے اجلاس کو معاہدہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس کے بعد بورڈ آف ریونیو، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کے نمائندگان نے محکمہ خزانہ و انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے نمائندگان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور اپنی تجاویز پیش کیں ۔ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے محکمہ خزانہ اور آئی ٹی بورڈ کے نمائندگان کو ہدایت کی کے وہ تمام سٹیک ہولڈز کے تحفظات کو دور کریں تاکہ آئندہ اجلاس میں معاہدہ کو حتمی شکل دی جا سکے اور ون لنک کی تشکیل اور آن لائن سسٹم کے بروقت اجراء کو ممکن بنایا جا سکے۔ قبل ازیں صوبائی وزیر خزانہ نے اپنے دفتر میں گز کے نئے مقرر کردہ کنٹری ہیڈ ٹوبیاس بیکر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میںسروسز سیلز ٹیکس سے متعلقہ اُمور زیر بحث لائے گئے۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی
-
پاکستان سے پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی، مدینہ منورہ ایئرپورٹ پر عازمین حج کا شاندار استقبال
-
آج پوری قوم پاکستان دشمنوں اور اُن کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے،رانا مشہود احمد خان
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.