سعودی عرب میں سرمایہ کار خواتین کی تعداد 10 لاکھ ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 9 فروری 2018 16:59

سعودی عرب میں سرمایہ کار خواتین کی تعداد 10 لاکھ ہے
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2018ء) کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ سعودی حصص مارکیٹ میں سال رواں کی تیسری سہ ماہی کے اختتام تک سرمایہ کار سعودی خواتین کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی مشرق وسطیٰ کی سب سے بڑی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ تین برس کے دوران سرمایہ لگانے والی خواتین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ 2016 ء کی تیسری سہ ما ہی کے مقابلے میں حصص مارکیٹ میں سرمایہ لگانے والی خواتین کی تعداد میں 16 ہزار کا اضافہ ہوا۔ مملکت بھر میں سرمایہ کاروں کی مجموعی تعداد 37 لاکھ ہے۔ سعودی حکومت کی سرپرستی کی بدولت مارکیٹ میں سرمایہ لگانے والی خواتین کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :