فلسطین کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اسلامی ممالک کو تعاون کرنا چاہئے‘وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ
پاکستان فسلطینی عوام کے ساتھ ہے،سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب محمد عامر جان کا رملہ میں پہلی او آئی سی یوتھ کیپٹل سے خطاب
جمعہ 9 فروری 2018 17:20
(جاری ہے)
سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب محمد عامر جان نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے مسلم امہ کا اتحاد انتہائی ضروری ہے، پاکستان فسلطینی یوتھ کی رہنمائی کیلئے ہر طرح سے مدد کرے گا، مسلم یوتھ کو مسئلہ فلسطین کی آگاہی کیلئے مہم چلانے کی ضرورت ہے ۔
چیف منسٹر پنجاب شہباز شریف کے میڈیا ایڈوائزر ابوبکر عمر (رکن او آئی سی یوتھ سمٹ) نے بھی مسئلہ فلسطین کے فوری حل کیلئے اپنالائحہ عمل پیش کیا۔ اپنے خطاب کے دوران ابو بکر عمر نے کہاکہ محمد شہباز شریف مسلم ممالک کے پہلے لیڈر ہیں جنہوں نے اس مسئلے پر آواز حق بلند کی۔ پہلی فلسطینی نیشنل یوتھ کونسل کے ساتھ ساتھ القدس الشریف او آئی سی یوتھ کیپٹل کے اراکین کی افتتاحی تقریب میں او آئی سی کے وزراء، سربراہ مملکت اور مسلم ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔واضح رہے کہ یہ پنجاب کیلئے بہت بڑے اعزاز اور فخر کی بات ہے کہ اس مقدس زمین پر وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ، چیف منسٹر پنجاب میاں شہباز شریف کے میڈیا ایڈوائزر ابوبکر عمر (رکن او آئی سی یوتھ سمٹ) اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کو نوجوانوں کے نمائندگان کے طور پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کیلئے منتخب کیا گیا۔القدس الشریف او آئی سی یوتھ کیپٹل 2018 نے فلسطین کے مسئلے کے بارے میں بین الاقوامی بیداری اور فلسطینی نوجوانوں کی ترقی کیلئے ایک سال کے پروگراموں کا آغاز کیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.