جامعہ کراچی،نیکٹا کے سربراہ کی وائس چانسلر سے ملاقات
دہشت گردی کے واقعات میں واضح کمی آئی ہے ، نیشنل کائونٹر ٹیرارزم اتھارٹی کا اس میں ایک بہت کلیدی کردار رہاہے ،ڈاکٹر محمد اجمل خان
جمعہ 9 فروری 2018 21:33
(جاری ہے)
بعدازاں نیشنل کائونٹر ٹیرارزم اتھارٹی(نیکٹا) کے نیشنل کوآرڈینیٹر/ سربراہ احسان غنی نے جامعہ کراچی کے دفترمشیر امورطلبہ کے زیر اہتمام اور فارمیسی سیمینار کلب کے اشتراک سے کلیہ علم الادویہ کی نئی عمارت کے لیکچر ہال میں منعقدہ لیکچر بعنوان: ’’امن اور برداشت‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برداشت ایک معاشرے کو بہتر بناتی ہے اور اب ہم دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہوچکے ہیں بس کچھ چیزیں باقی ہیں جس کو ختم کرنے کے لئے ہمیں کام کرنا پڑے گا۔
میں یونیورسٹی کے طلباوطالبات کے پاس اس لئے آیاہوں کہ وہ اپنا کردار اداکریں اور اب جو دہشت گردی کی کچھ جڑیں ملک میں باقی ہیں اس کو ختم کرنے کے لئے جامعات کے طلباوطالبات کو آگے آناہوگا۔انہوں نے عدم برداشت اور برداشت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کس طرح سے عدم برداشت معاشروں میں بگاڑ پیداکرتی ہے اور برداشت کے کلچر کو فروغ دے کر ہی ہم ایک پر امن معاشرے کی تشکیل کرسکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میںانہوں نے میڈیا کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ میڈیا کا ایک کلیدی کردار ہوتاہے ،میڈیا کو سنسنی پھیلانے کے بجائے اپنی رپورٹنگ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔میڈیا کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چاہیئے،اگر میڈیا دہشت پھیلانے میں معاونت کریں توان کا بھی احتساب ہونا چاہیئے۔میں ملک کی 35 نامور جامعات میں جانے کا ارادہ رکھتاہوں تاکہ طلبہ کی رائے لے کر انسداد دہشت گردی کے لئے اقدامات اور پالیسی وضع کی جائے۔اس موقع پر مشیر امورطلبہ جامعہ کراچی ڈاکٹر سید عاصم علی نے کہا کہ طلبہ ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور جامعہ کراچی کا ہر طالب علم ردالفسادکا سپاہی ہے اور معاشرے سے دہشت گردی کا خاتمہ دیکھنا چاہتاہے۔لیکچر کے اختتام پررئیس کلیہ علم الادویہ پروفیسر ڈاکٹر اقبال اظہر نے کلمات تشکر اداکرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے لیکچر کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے جس سے طلباوطالبات میں شعور وآگاہی پیداہوگی اور چیئرمین نیکٹا کا یہ لیکچر طلباوطالبات کے لئے بہت مفید ثابت ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.