پاکستان اور عمان کے مابین ہوائی پروازوں کا تاریخی اضافہ
ہفتہ 10 فروری 2018 11:00
(جاری ہے)
علی جاوید نے یکم دسمبر 2016 کو تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ دن تھا جب 'پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز' پی آئی اے نے صلالہ کے ساتھ براہِ راست پروازوں کا سلسلہ جاری کیا تھا۔
صلالہ سلطنتِ عمان کے دارالحکومت مسقط سے 1100 کلومیٹر کی دوری پر جنوب میں واقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی سفر کے لیے استعمال ہونے والی تمام ائیرلائنز میں 'سلام ائیر' ایک اہم اور شاندار اضافہ ہے۔ سلام ائیر نی8 فروری 2018 سے مسقط سے ملتان ، ہفتہ وار 3 پروازوں کا سلسلہ شروع کیاہے۔ اس کے علاوہ سلام ائیر پہلے ہی 16 مئی 2017 سے کراچی اور سیالکوٹ کی جانب ہفتہ وار 3، 3 پروازیں روانہ کرتا ہے۔پاکستانی سفیر علی جاوید نے مزید کہا کہ ائیر سروسز سیکٹر میں غیر معمولی اور بے مثال تعداد میں پروازوں کا تبادلہ دونوں ملکوں کی تاریخ میں اپنے بلند ترین مقام پر ہے مسقط سے ملتان کی فلائٹس دونوں ممالک کے مسافروں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا اور اس مطالبے کو عملی جامہ تب پہنایا گیا جب یکم دسمبر، 2017 کو پاکستان کی ایک نجی ہوائی سروس 'شاہین ائیرلائن نے ملتان اور مسقط کے درمیان پروازوں کا باقائدہ آغاز ۔سلام ائیر سلطنتِ عمان میں قائم کردہ ایک نئی اور 'کم لاگت ائیرلائن' ہے جو کہ پاکستان اور عمان کے درمیان ہفتہ وار کٴْل 67 پروازوں میں سے 9 پروازوں کا تبادلہ کرے گی جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ہفتہ وار 'عمان ائیر کی 30، 'سلام ائیر' کی 9 پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز' پی آئی اے کی 16، 'شاہین ائیر' کی 10 اور 'ائیر بلیو' کی 2 پروازوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔سفیرِ پاکستان علی جاوید نے مزید کہا کہ یہ ائیر سروسز دونوں برادرانہ ممالک اور عوام کے درمیان دوستی سیاحت اور لوگوں کے دو طرفہ تبادلے کو فروغ دینے میں نہایت موثر اور مفید اقدام ہے جس سے دونوں ملکوں کے درمیان دوستی ،تجارت اور بھائی چارہ مزید مضبوط اور مٴْستحکم ہو گا۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.