پنجاب بھر میں 1807 واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے

منصوبے سے دیہی علاقوں کے 81 لاکھ مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہو سکے گی

ہفتہ 10 فروری 2018 15:41

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) صاف پانی پروگرام کے تحت پنجاب بھر میں 1807 واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔پنجاب حکومت کے ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ ’’خادم پنجاب آب صحت پراجیکٹ‘‘ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے 21 اضلاع کی فعال واٹر سپلائی سکیموں پر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے جبکہ پنجاب بھر کے 1743 دیہات میں 1807 واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس اقدام سے صوبے کے مختلف اضلاع کے دیہات میں 81 لاکھ مکینوں کو صاف پانی میسر ہوگا۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ وزیراعلیٰ نے ’’خادم پنجاب آب صحت پراجیکٹ‘‘ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ اس پراجیکٹ کو کم سے کم لاگت اور بہترین معیار کیساتھ مکمل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :