مینٹل اینڈ جنرل ہسپتال ڈاڈر کی عمارت بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگی

ہفتہ 10 فروری 2018 15:48

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) ایشیاء کی سب سے بڑی مینٹل اینڈ جنرل ہسپتال ڈاڈر کی عمارت بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے لگی۔

(جاری ہے)

علاقے کے عمائدین نے صحافیوں کو بتایا کہ ہسپتال کی عمارت8 اکتوبر2005ء کے زلزلہ سے شدید متاثر ہوئی تھی جو 13 سال کا عرصہ بیت جانے کے باوجود دوبارہ تعمیر نہیں ہو سکی ۔اہلیان علاقہ کے مطابق مینٹل اینڈ جنرل ہسپتال میں زلزلہ سے قبل پورے ملک سے مریض داخل کئے جا رہے تھے اور ذہنی مریضوں کا بہترین علاج کیا جا رہا تھا۔ انھوں نے مرکزی و صوبائی حکومتوں سے اپیل کی کہ فوری طور پر ہسپتال کی تعمیرکیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :