بھارت میں ہر تیسری عورت جنسی زیادتی کا شکارہورہی ہے،سرکاری ہیلتھ سروے

قوانین کی موجودگی کے باوجود پولیس ایسے واقعات کی روک تھام میں ناکام رہی ہے،رپورٹ

ہفتہ 10 فروری 2018 16:01

بھارت میں ہر تیسری عورت جنسی زیادتی کا شکارہورہی ہے،سرکاری ہیلتھ سروے
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2018ء) بھارت میں ہر تیسری عورت جنسی زیادتی اور جسمانی تشدد کی شکار ہی.۔27 فیصد 15 سال تک کی عمرکی لڑکیوں پر جسمانی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت کے قومی فیملی ہیلتھ سروے نے کہاکہ 2017میں دیہی اورشہری علاقوں کی 29سے 23فیصد خواتین گھریلو تشدد کی شکار ہوئیں ۔سروے کے مطابق شادی شدہ 31فیصد خواتین کو ان کے شوہر نے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ 56سے 15فیصد غیر شادی شدہ خواتین پر ان کے بھائی ، سوتیلے باپ ، سوتیلی ماں اور اساتذہ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قوانین کی موجودگی کے باوجود پولیس ایسے واقعات کی روک تھام میں ناکام رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :