گورنر سندھ کی شیلا دت کی کتاب مسٹر اینڈ مسز جناح کی تقریب رونمائی میں شرکت
ہفتہ 10 فروری 2018 21:51
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ اس فیسٹیول سے نہ صرف عوام میں کتب بینی کا شوق پیدا ہو رہا ہے بلکہ مختلف ممالک کے ادیبوں اور قلمکاروں کے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے سے ادبی رجحانات ، ادب کی ترقی کے لئے اقدامات کے ساتھ ساتھ انہیں ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کا موقع بھی مل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیلا دت اچھی مصنفہ ہیں ان کی یہ کتاب تاریخی اہمیت کی حامل ہے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ اس کتاب میں نئی نسل کے لئے تاریخ محفوظ کی گئی ہے جس کا مطالعہ خصوصاً تاریخ کے طالب علموں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ اس موقع پر مصنفہ نے اپنی کتاب کے بارے میں مختلف سوالات کے جواب بھی دئیے، انہوں نے کہا کہ کراچی لٹریچر فیسٹیول نہایت معتبر ادبی ایونٹ بن چکا ہے جس پر دنیا بھر سے مصنفین ذوق و شوق سے شرکت کرتے ہیں۔ دریں اثنا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے شہر میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے جس کے لئے عوام کا تعاون بھی قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 2 سال کے دوران ایک دن بھی جلائو گھیرائو، ہڑتال نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون نافذکرنے والے اداروں اور حکومت کے اقدامات موثر ثابت ہوئے ہیں اور کراچی کے شہری بلا خوف و خطر اپنے روزمرہ کے معمولات جاری رکھے ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں زیر تکمیل ہیں،احسن اقبال
-
نان اور روٹی کے سرکاری ریٹ کانیا نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کینیڈا:سکھ شہری کو قتل کرنے کے الزام میںگرفتار 3 بھارتی شہریوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا
-
عمران خان کی آزادی والے ایجنڈے پر نکلا تھا وہ آج ختم ہوگیا،شیر افضل مروت
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
-
شادی سے پہلے تھیلیسیمیاء کے تشخیصی ٹیسٹ کو لازمی قرار دینا ہوگا‘ خواجہ سلمان رفیق
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کے درمیان مذاکرات، ازبکستان۔افغانستان۔پاکستان ریلوے منصوبے پر جلد عمل درآمد کے لیے کوششیں تیز کرنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.